رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کر دی، لوڈ مینجمنٹ کو سحر و افطار کے علاوہ لوڈشیڈنگ کے اوقات ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔