ایران جنگ پر اب تک 25 ارب ڈالر کا امریکی خرچہ ہوگیا: پینٹا گون عہدیدار کا انکشاف
واشنگٹن: (دنیا نیوز) پینٹاگون کے عہدیدار جولز ہرسٹ نے کہا کہ ایران جنگ پر ابتک پچیس ارب ڈالر کا امریکی خرچہ ہوگیا۔
پینٹاگون کے عہدیدار جولز ہرسٹ نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بریفنگ میں کہا رقم کا زیادہ تر حصہ اسلحہ اور گولہ بارود پر خرچ ہوا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے ایران جنگ کو امریکا کے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی جانب سے 1.5 ٹریلین ڈالر کے فوجی بجٹ کی درخواست سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔
جنرل ڈین کین نے کہا ہمیں اپنی افواج کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ہے، ایران جنگ کا مقصد امریکا کو محفوظ بنانا تھا، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔