ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف یو اے ای کی بیٹنگ جاری ہے۔

دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جنوبی افریقی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے باؤلنگ کر کے وکٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے، جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں