سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے مزید لوگوں کے بیانات قلمبند کر لئے

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے مزید لوگوں کے بیانات قلمبند کر لئے۔

چیف فائر افسر کے ایم سی ہمایوں خان نے بتایا لائٹ بند نہ ہوتی یا ایمرجنسی لائٹس ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا، کمیشن نے پوچھا،کیا آپ کے آلات کی حالت تسلی بخش ہے؟ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا ہمارے پاس ساری گاڑیاں مکمل فعال حالت میں ہیں۔

صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے مؤقف اختیار کیا آگ دس بجکر دس منٹ پر لگی اور فوری طور پر کے الیکٹرک کو لوکل شٹ ڈاؤن کیلئے کال کی گئی، گراؤنڈ فلور کے سولہ راستے کھلے تھے اور بیشتر افراد مسجد کے راستے باہر نکلے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اکیاون دکاندار اور ملازمین جاں بحق ہوئے، زیادہ تر دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں، فائر بریگیڈ بروقت زیادہ نفری اور گاڑیوں کے ساتھ پہنچتی تو نقصان کم ہو سکتا تھا۔

جوڈیشل کمیشن نے تنویر پاستا کو آج دوبارہ طلب کرلیا دیگر محکموں کے حکام کو بھی کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں