امارتی صدر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود ) یو اے ای کے صدر نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام، سفارتی تعاون اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا، ذرائع کے مطابق دفاعی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی زیرِ بحث آئے۔

گفتگو میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں قریبی مشاورت اور تعاون ناگزیر ہے۔ یو اے ای اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو خطے میں امن اور ترقی کے لیے کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سطح کی ملاقاتیں خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہیں اور آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان مزید عملی پیش رفت متوقع ہو سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں