ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر 8 مرحلے میں آج دو اہم میچز ہوں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے۔

پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا مقابلہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔

اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتا ہے تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر نتائج پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں