ملک کے مختلف نجی چینلز اور ویب سائٹس ہیکنگ کا معاملہ، این سرٹ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک کے مختلف نجی چینلز اور ویب سائٹس ہیکنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

این سرٹ کے مطابق ہمارے پاس کچھ ویب سائٹس اور ایک چینل کے ہیک ہونے کی شکایات آئی ہیں جب کہ ہم یہ تعین کر رہے ہیں کہ یہ سافٹ ویئر گلچ ہے یا سیٹلائٹ کا کوئی مسئلہ ہے ۔

سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم حکام نے کہنا تھا کہ کچھ سکیورٹی کمزوریوں کے باعث یہ پیغام چینل پر نشر ہوا، اس پر مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سائبر اٹیکس پر ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ملک دشمنوں کو پاکستان سے بہت تکلیف ہے، سائبر حملوں کے حوالے سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر کچھ پیغامات آئے ہیں، سائبر حملوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں