پنجاب-بلوچستان سرحد پر اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام
فورٹ منرو: (دنیا نیوز) بارڈر ملٹری پولیس نے پنجاب-بلوچستان سرحد پر اسلحہ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے بواٹہ میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود پکڑ لیا، پکڑے گئے اسلحے میں 86 پستول، 3 ایم پی-5 سب مشین گنز، 22 میگزین، 18,000 کارتوس شامل ہیں۔
پکڑے گئے اسلحے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔