ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں، بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں