افغانستان میں عید کی وجہ سے آپریشن معطل ہوا ہے، طلال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، سب سے پہلے پاکستان کی فکر کرنی چاہئے۔

طلال چودھری نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مسلم امہ کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ملک سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، افغانستان میں عید کی وجہ سے آپریشن معطل ہوا ہے۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق معطل ہوا ہے ختم نہیں ہوا، افغان طالبان کو دوحہ معاہدے میں کیے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں