فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد دی۔
ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، مسلح افواج نے عید الفطر پر اہل وطن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےعید اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی اقدار کی عکاس ہے، عید پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی اور برکتوں کا پیغام بنے، مسلح افواج کیلئے عید کا حقیقی جذبہ وطن کے دفاع اور خدمت میں مضمر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے جوان اہلخانہ سے دور ملک کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مسلح افواج کے سربراہان نے پیغام میں پاکستان کے بہادر مرد، خواتین کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کیا۔
اپنے پیغام میں شہدا اورغازیوں کے اہل خانہ کی ثابت قدمی اور حمایت کو سراہا گیا۔