مشرق وسطیٰ میں جنگ: نیٹو نے عراق سے اپنا مشن مکمل طور پر یورپ منتقل کر دیا
بغداد: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث نیٹو نے عراق سے اپنا مشن مکمل طور پر یورپ منتقل کر دیا۔
غیر فوجی مشن کے آخری اہلکار بھی عراق سے نکل گئے، نیٹو کے مطابق یہ مشن بغداد کے گرین زون میں عراقی فوجی اڈے پر قائم تھا، امریکی سفارتخانے کے قریب اس فوجی اڈے کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
یہ مشن اب اٹلی کے شہر نیپلز میں واقع اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹرز سے جاری رکھا جائے گا۔