ایران کے امریکی، اسرائیلی تنصیبات پر مزید حملے، تل ابیب میں دھماکے، 9 افراد زخمی
تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران نے امریکی اسرائیلی تنصیبات پر مزید حملے کردیئے۔
ایران کے حملوں کے باعث اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں دھماکے ہوئے، میزائل کے ٹکڑے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث نو افراد زخمی ہوگئے۔
حیفہ اور اشدود ریفائنریز نصراللہ میزائل کا نشانہ بن گئیں، کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر ڈرونز سے حملے کئے گئے، آگ لگ گئی، کئی یونٹس عارضی طور پر بند کر دیئے گئے۔
سعودی عرب نے ڈرونز اور بحرین نے میزائل تباہ کرنے کا دعوی کردیا، بغداد میں ڈرون حملے کئے گئے، عراقی مزاحمتی گروہ کے وکٹری بیس اور اربیل میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے کئے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے خطے میں امریکی افواج کے ٹھکانوں، ریڈار سسٹمز اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔