جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش نہیں، ایرانی صدر کا نوروز پر پیغام
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش نہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے نوروز پر پیغام میں کہا کہ ہمسایہ ممالک بھائی ہیں، ان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، ہماری مشکلات دشمنوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں، ہم آپ کے ساتھ تمام اختلافات حل کرنے آئے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کیلئے اسلامی ممالک پر مشتمل علاقائی سکیورٹی ڈھانچہ بنانے کی تجویز دی، خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔