دہشت گردوں کی جہاں اطلاع ملی کارروائی کریں گے: فیصل کریم کنڈی
پشاور:(دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جہاں اطلاع ملی کارروائی کریں گے۔
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں، اب دیکھنا ہے تمام صوبے اور وفاقی حکومت کفایت شعاری پر کتنا عمل کرتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں سیکیورٹی اور پروٹوکول کو الگ الگ رکھا جائے، میڈیا اور عوام کفایت شعاری کے بارے میں آگاہ رکھیں، اپنے برادر ممالک ترکیہ سعودیہ کی درخواست پر جنگ بند کی ہوئی تھی۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو کہا ہے ان کی سرزمین انڈیا اور اسرائیل ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، برادر ممالک کی درخواست پر عارضی جنگ بندی کی تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی جہاں اطلاعات ملیں گی کارروائی کریں گے، پاکستان کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے۔