بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن، نام جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ، نعیم حیدر پنچوتھہ ، فتح اللہ برکی، سید ضمیر، راجہ متین بھی ملاقات کیلئے جائیں گے۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں