کولمبیا میں 125 مسافروں کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں لاپتہ

بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ پوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں 77 افراد کو زندہ بچ گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ ملک کے جنوبی ایمازون کے گھنے علاقے میں ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا اور اس میں 125 افراد سوار تھے۔

کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں سوار 40 سے زائد افراد کی حالت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

کولمبین فضائیہ کے کمانڈر کے مطابق طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں