اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا: لیون پینیٹا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے کہا کہ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا۔
سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہو جائے گا، اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔
سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن کہتی ہیں صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتی ہوں، حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ٹرمپ اپنی تخلیق کردہ شکست سے جان چھڑانے کی کوشش میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ غلط کہہ رہے ہیں امریکی شرائط پر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔