فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے خلاف پراپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے: طاہر اشرفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے خلاف پراپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے استحکام پاکستان کنونشن سے علما و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوگی، موجودہ حالات میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے، خطے اور امت مسلمہ کے موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آج پوری دنیا کے میڈیا کی ہیڈ لائن کی زینت بنا ہوا ہے، ایران بھی پاکستان کا معترف ہے، پاکستان گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں