آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا: نیئر بخاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی زدہ الیکشن کرایا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں 3 مرحلوں پر الیکشن سے دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی، کچھ پولنگ سٹیشنز میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد سے زیادہ رہا، کیا یہ ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی سے متعلق آگاہ کیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ہم ملک چھوڑ کر نہیں جاتے، ن لیگ کا مقابلہ کریں گے۔

چودھری لطیف اکبر نے کہا مجھ پر حملہ کیا گیا ہمارے لوگوں کو پولنگ سٹیشن نہ جانے دیا گیا، چودھری یاسین نے کہا رانا ثنا اللہ نے ایک سال قبل کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...