صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے مطابق صوبے بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے، جن کو لگتا ہے سسٹم تباہ ہو گیا وہ تھر پارکر کا معائنہ کر لیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے متعدد بار نئے صوبے بنانے کی مخالفت کی، نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں، پاکستان بے پناہ معدنی دولت سے مالا مال ہے لیکن معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیتیں ناکافی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے کو کھولنے کیلئے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر ماحولیاتی پالیسی ناگزیر ہے، نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر سے استفادہ نہیں کیا جا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...