صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے چھٹے ماہ میں مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، انہیں یا تو ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مجوزہ عبوری معاہدہ قبول کرنا ہوگا یا پھر فوجی کارروائی میں مزید شدت لانا ہوگی۔

رائٹرز کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر محدود نگرانی یا کردار مل سکتا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا مؤقف ہے کہ یہ اہم عالمی آبی گزرگاہ مکمل طور پر آزاد اور کسی بھی ملک کے کنٹرول سے باہر رہنی چاہئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ طول پکڑنے پر امریکا میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، عوامی مخالفت اور ٹرمپ کی کم ہوتی مقبولیت نے ان کے لئے فیصلے مزید مشکل بنا دیئے ہیں۔

فضائی حملوں میں اضافے سے سیاسی خطرات بڑھ سکتے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال برقرار رکھنے سے بھی تنازع ختم ہونے کا امکان کم ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک جنگ اپنے بنیادی اہداف حاصل نہیں کر سکی، چین، روس اور شمالی کوریا بھی اس تنازع سے امریکا کی صلاحیتوں اور حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...