اسرائیل کے لبنان میں وحشیانہ حملے، 24 گھنٹے میں مزید 31 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے لبنان میں وحشیانہ حملے جاری رہے، 24 گھنٹے میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی حملوں میں شہدا کی تعداد ایک ہزار 72 ہوگئی، دو ہزار 966 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی حملے میں تائر میں مسجد کا مینار شہید ہوگیا، شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
حزب اللہ کی صیہونی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں، بھاری نقصان پہنچایا، اسرائیل نے بیروت میں قدس فورس کے رہنما محمد علی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے بڑے حصے پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے سرحد سے تیس کلومیٹر اندر دریائے لیطانی تک سکیورٹی زون قائم کیا جائے گا، لبنانی صدر کا کہنا ہے اسرائیل جنوبی لبنان کے علاقوں کا قبضہ چھوڑ دے تو جنگ سے بچا جاسکتا ہے، اسرائیل 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔