توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کہتے ہیں جنگ طویل ہوئی تو توانائی کے مسائل بڑھیں گے، دنیا حالت جنگ میں ہے تو ہمیں ایندھن بچانا ہے، بحرانوں سے بچنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 60 فیصد گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی کم کردی ہے۔