پاسداران انقلاب نے 3 بحری جہازوں کو وارننگ دیکر آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے 3 بحری جہازوں کو وارننگ دے کر آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا۔
ایران کی یقین دہانی کے باوجود دو چینی جہاز واپس لوٹ گئے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے آبنائے ہرمز امریکا و اسرائیل اور ان کے حامیوں کیلئے بند ہے، اہم گزرگاہ دشمن کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والوں کیلئے بند رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران ابتک کم از کم 19 جہازوں پر حملے کر چکا ہے، 2000 کے قریب جہاز خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں، عالمی شپنگ کمپنیاں خطرے کے باعث راستہ استعمال نہیں کر رہیں۔