پی آئی اے پرواز کی 6 سال بعد لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ، پروقار استقبال
لندن: (دنیا نیوز) پی ائی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لینڈ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ لینڈ کرگئی۔
پرواز کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے پی آئی اے کی پرواز کو اہم سنگ میل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اس کو بڑھنا چاہئے۔
ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کا ہمارے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل رشتہ ہے، پی ائی اے کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا۔