بلوچستان، تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی: سوئی سدرن
کراچی :(دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری سے گیس پائپ لائن اڑا دی۔
کمپنی حکام کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے اختر آباد ویسٹرن بائی پاس پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
نامعلوم افراد کی تخریب کاری سے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا، گیس پائپ لائن کو دھماکےسے اُڑانے پر زیارت، قلات، مستونگ، پشین میں گیس فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب سوئی سدرن حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ ٹاؤن، ہزار گنجی، پشتون باغ، خیزی اور نوحصار میں بھی گیس سپلائی معطل ہے۔
مزید برآں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے متاثرہ علاقے کی مکمل تلاشی لی۔