قطر جانے والے پاکستانیوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر جانے والے پاکستانیوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کر دی گئی۔

قطر میں پاکستان کی ایمبسی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث قطر میں ویزا آن ارائیول دستیاب نہیں، پاکستانی شہری قطر جانے سے پہلے پیشگی ویزا حاصل کریں، بغیر ویزا قطر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ قطر روانگی سے قبل مناسب ویزا لازمی حاصل کریں، قطر کے سفر کے لئے پاکستانیوں کو نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ویزا آن ارائیول بند کر دیا گیا، پاکستانی مسافروں کو پیشگی ویزا لینے کی ہدایت کر دی گئی، پیشگی ویزا نہ ہونے پر قطر میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں