پسند کی شادی: عدالت میں بیان دینے آئی لڑکی پر ورثا کا دھاوا، ساتھ لے جانے کی کوشش

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کیلئے عدالت میں بیان دینے آئی لڑکی پر ورثا نے دھاوا بول دیا۔

وکلا کے چیمبر کے باہر درجنوں افراد نے لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی، سکیورٹی انچارج اور عملہ نے لڑکی کو بحفاظت عدالت پہنچا دیا۔

سدرہ نامی لڑکی نے سول جج میڈم مصباح کی عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، لڑکی نے اللہ دتہ نامی شخص سے مرضی سے شادی کرنے کا بیان دیا۔

دھاوا بولنے والوں میں لڑکی کے عزیز و اقارب شامل تھے، تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی انچارج راؤ اکرم نے بیان ریکارڈ کروا کر لڑکی کو اس کے شوہر کے گھر بحفاظت پہنچا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں