کرپشن کے مقدمے میں ملوث چیف آفیسر کارپوریشن گوجرانوالہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کےشہر گوجرانوالہ میں کرپشن کے مقدمے میں ملوث سابق چیف آفیسر کارپوریشن حیدر چٹھہ ضمانت پر رہا۔
گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی ، حیدر چٹھہ پر حافظ آباد میں تعیناتی کے دوران کرپشن کے الزامات تھے۔
عدالت نے حیدر چٹھہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ،اینٹی کرپشن حکام نے 28 جنوری کو مقدمہ درج کر کے حیدر چٹھہ کو گرفتار کیا تھا۔
میونسپل آفیسر کے خلاف ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ملزم نے ڈی سی کے جعلی دستخط کر کے فنڈز جاری کروائے، گلیوں نالیوں کی تعمیر اور کوڑا اٹھانے اور گاڑیوں کی مرمت کے بوگس بل بنائے گئے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن میں حیدر چٹھہ کے خلاف گوجرانوالہ میونسپل کارپوریشن کی انکوائریاں بھی چل رہی ہیں، مزید کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ضمانت پر رہا کر دیا جائےگا۔