اے این ایف کی کارروائیاں، 40.876 کلو گرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران40.876 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، اٹک، راولپنڈی اورپسنی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 35کلو876گرام چرس،5کلوآئس برآمد کرلی گئی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔