سندھ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے 16 اضلاع کی 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں ضمنی انتخابات ہوں گے، جبکہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 2 اپریل 2026 کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے، جبکہ 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جائے گی۔

13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اور 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔

شیڈول کے مطابق 4 مئی 2026 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،تاہم 17 مئی 2026 کو 45 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ ہوگی۔

علاوہ ازیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں