اوکاڑہ میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے اپنی تین بہنوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ بشریٰ اور 20 سالہ فضا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 25 سالہ عائشہ کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر اسد اعجاز موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کی، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں