کراچی: شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ معظم کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں معظم شدید زخمی ہوا، جو بعدازاں ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد دولہے کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔