زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی: (ویب ڈیسک) زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جس کے لیے ٹیم اپریل کے آخر میں کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور زمبابوے ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی، یہ سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اس سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ زمبابوے ویمن ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی سیڈنگ میں پاکستان 8 ویں اور زمبابوے 11 ویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2029 کا پاتھ وے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں