واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بالآخر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یوزر نیمز سے متعلق یہ فیچر 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

اس نئے فیچر کا سب سے بڑا فائدہ صارفین کی پرائیویسی میں اضافہ ہے۔ اب کسی نئے شخص سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یوزر نیم کے ذریعے بات چیت ممکن ہوسکے گی۔ اس کے ساتھ ایک چار ہندسوں پر مشتمل خصوصی “کی” بھی فراہم کی جائے گی، جس سے سیکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے گی۔

مزید یہ کہ صارفین چاہیں تو اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک یا انسٹاگرام کے یوزر نیم کو بھی یہاں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے شناخت مزید آسان ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں