اسرائیلی وزیراعظم کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے باوجود ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے لکھا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہم نے ایران کو نشانہ بنایا اور ہمیں ایران کیخلاف ابھی مزید کارروائیاں کرنی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں