لاہور میں فائرنگ سے خاتون اور دو بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع فلیٹ میں خاتون سمیت دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فائرنگ کی زد میں آنے سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے، متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی 35 سالہ خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، بچوں میں18 سالہ سمنہ پرویز، 14 سال کی مفرہ پرویز اور 12 سال کا منیب پرویز شامل ہیں، ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔