ایران جنگ کے باعث امریکہ سے یورپ اسلحے کی ترسیل میں تاخیر کا امکان

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث امریکہ سے یورپ اسلحے کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ نے یورپ میں اپنے اتحادی ملکوں سے کہا ہے کہ انہیں برآمد کیے جانے والے اسلحے کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے کیوں کہ امریکی اسلحہ ایران کے خلاف جنگ میں استعمال ہو رہا ہے اور اس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی حکام نے برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کے حکام کو اسلحے کی ترسیل میں تاخیر سے آگاہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکہ نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں