امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ٹیکساس کے شہر آسٹن کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل دور پیش آیا، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
فلائٹ ہسٹری کے مطابق طیارہ اپنی منزل کے قریب پہنچ کر ہی حادثے کا شکار ہوا، فضا سے لی گئی تصاویر میں طیارے کا ملبہ ایک جنگلاتی علاقے میں بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔