امریکہ کا جرمنی سے 5,000 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے جرمنی سے 5,000 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس انخلا کا حکم دیا ہے، جو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

چند روز قبل صدر ٹرمپ نے جرمنی سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کی دھمکی دی تھی، جب ان کا جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مرز نے ایران کی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات میں امریکا کو ذلیل کر رہی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق فوجیوں کا یہ انخلا آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں