کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل، 3 زخمی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقتولین کی شناخت محمد موسیٰ اور احمد علی کے نام سے ہوئی، مقتولین نے لواحقین کا واقعہ کے خلاف مغربی بائی پاس پر احتجاج کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں