پولیس کا ہنگو میں آپریشن، پولیس اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

ہنگو: (دنیا نیوز) آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

علاقہ بگٹو ٹاپ سرکی اور چمبہ گل میں پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی ہوا، آر پی او کوہاٹ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا، ڈی پی او کے مطابق سکیورٹی فورسز کا آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں