اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
انطالیہ: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 17, 2026
اس موقع پر پاکستان اور بوسنیا کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔