اپوزیشن اتحاد کی علیمہ خانم بارے منفی تاثر کی خبروں کی سخت تردید

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم سے متعلق منفی تاثر کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہمارے لیے قابلِ احترام، اتحاد باہمی عزت اور اعتماد پر قائم ہے۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے گہرا احترام ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے علیمہ خانم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور مقدمات پر مسلسل آواز اٹھانے کا اعتراف کیا۔

جلسے میں عدم شرکت کی وجوہات پہلے ہی واضح کی جا چکیں،مزید وضاحت غیر ضروری ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قیادت کی عدم شرکت کو غلط رنگ دینے کی مذمت کی۔

اپوزیشن اتحاد کے مطابق من گھڑت خبروں کا مقصد اختلافات کا تاثر دینا،اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

اپوزیشن الائنس میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد،اتحاد مضبوط اور قائم رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں