نواب شاہ: پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

نواب شاہ: (دنیا نیوز) پولیس کا دوران گشت ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا بتانا ہے گرفتار ہونے والے ڈاکو پر ضلع بھر میں درجنوں مقدمات درج ہیں، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں