عالمی اور مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں مسلسل تیسرے روز کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 34 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 29 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 136 روپے کی سطح پر آ گئی۔