مشہور ماڈل بیلا حدید کی زندگی پر مبنی کتاب ریلیز ہونے کو تیار
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی تصویری یادداشتیں شائع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں نایاب تصاویر، ہاتھ سے لکھی ہوئی یادداشتیں اور ٹیکسٹ پیغامات شامل ہوں گے جو رواں سال 6 اکتوبر کو منظرِ عام پر آئے گی۔
بیلا حدید اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ریزولی کے تحت شائع ہونے والی باتصویر یادداشتیں پیش کر رہی ہی، جس میں ان کی پری ٹین عمر سے لے کر اب تک کی زندگی کو دستاویزی شکل دی گئی ہے اور اس میں ان کے ہاتھ سے لکھی گئی کہانیاں بھی شامل ہیں۔
Between Us کے عنوان سے یہ کتاب فوٹوگرافر یاسمین دیبا کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے جو بیلا حدید کی بچپن کی دوست بھی ہیں اور انہوں نے ان کی نوعمری سے تصاویر لی ہیں، یہ ذاتی نوعیت کی تصاویر ان کی پرورش سے لے کر عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار بننے تک کے سفر کو دکھاتی ہیں۔

بچپن کی قریبی دوست کے نقطہ نظر سے لی گئی تصاویر اس کتاب کو ایک ہلکا پھلکا اور ذاتی انداز دیتی ہیں جسے ذاتی تاثرات مزید مضبوط بناتے ہیں، اس میں ابتدائی فوٹو شوٹس سے لے کر بین الاقوامی ریمپس اور میگزین کورز تک سب کچھ شامل ہوگا۔
یہ کتاب دوستی، خاندان اور عوامی زندگی میں ذاتی ارتقا کی ایک بصری اور جذباتی عکاسی پیش کرتی ہے جو مداحوں اور قارئین کے لیے یکساں طور پر دلچسپی کا باعث ہوگی، یہ کتاب اب Rizzoli کی ویب سائٹ پر پری سیل کے لیے دستیاب ہے اور 6 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔