پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا بیانیہ بے نقاب
نئی دہلی: (دنیا نیوز) پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی میڈیا کا حقائق کے برعکس پاکستان کیخلاف زہریلا بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کے کٹھ پتلی گودی میڈیا نے مضحکہ خیزاور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف بدلہ لینے اور حملہ کرنے کیلئے اشتعال انگیزی پھیلائی۔
بھارتی میڈیا مودی کے مذموم سیاسی عزائم کیلئے مسلمان دشمنی کے زہر کو بھی معاشرے میں بھرتا رہا، بھارتی صحافیوں اور حکام کی میٹنگ کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سکیورٹی ناکامی کی قلعی کھول دی، بھارتی میڈیا نے صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان مخالف منفی بیانیہ پھیلایا، مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے عوام نے بھی پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر یکسر مسترد کیا۔
عالمی ماہرین کےمطابق بھارتی گودی میڈیا نے جنگ کے سنجیدہ ماحول میں سنسنی خیزی اور ریٹنگ کیلئے لاہور پورٹ پر حملے جیسے مضحکہ خیز دعوے بھی کیے، آپریشن سندور کے تناظر میں بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی طرزِ عمل کو دنیا نے صحافتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔