امریکا کی ایران کے شیڈو بینکنگ نیٹ ورک سے وابستہ افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے شیڈو بینکنگ نیٹ ورک سے وابستہ افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے شیڈو بینکنگ نیٹ ورکس میں کردار ادا کرنے والے 35 ایرانی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق نامزد کئے گئے اداروں اور افراد کے ذریعے منتقل ہونے والی اربوں ڈالر کی غیر قانونی رقوم ایران کی حمایت میں استعمال ہو رہی تھیں۔
محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے ایران کو کسی بھی قسم کا ٹول ادا کرنے والی کمپنیوں کو بھی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔